کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہڈیوں کے بھربرے پن پر آگاہی سیمینار

      کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہڈیوں کے بھربرے پن پر آگاہی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہڈیوں کے بھربرے پن پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کے مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم تھے۔اس موقع پر پروفیسر مجید چوہدری، رجسٹرار پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر محمد معین، سربراہ شعبہ آرتھوپیڈک سرجری پروفیسر فیصل مسعود، پروفیسر زہرہ عشرت، پروفیسر یار محمد، پروفیسر سجاد حیدر،ڈاکٹر صومیہ اقتدار، ڈاکٹر ممریز سالق، ڈاکٹر سہیل نیازی طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر وائس چانسلر و دیگر فیکلٹی ممبران کو یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا آگاہی سیمینار کے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ انتہائی اہم موضوع پر آگاہی سیمینار کے انعقاد پر میں انتظامیہ کو مبارکباد اور شاباش دیتا ہوں۔ ہڈیوں کی مضبوطی کے حوالے سے آگاہی بہت اہم ہے۔ صحت مند زندگی کیلئے کیلشیئم کی بنیادی اہمیت ہوتی ہے ایک وقت تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سب سے پہلی ریسرچ ہم نے بون ہیلتھ پر کی تھی۔ عوام کو مختلف خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ اشد ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے قابل قدر استاد پروفیسر مجید چوہدری میرے استادوں میں سے ایک ہیں جبکہ مجھے اپنے قابل اور محنتی شاگرد محمود ایاز پر ہمیشہ فخر ہوتا ہے۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کا آگاہی سیمینار کے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لئے اچھی خوراک اور روزانہ ورزش ضروری ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مجید چوہدری کا آگاہی سیمینار کے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ پروفیسر محمود ایاز ایک بہترین استاد ہیں اور وہ اپنے اصل مقصد کو پورا کر رہے ہیں۔