ریلویز میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے،عبدالمالک سیکرٹری تعینات
لاہور (لیڈی رپورٹر )پاکستان ریلویز میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے گریڈ 21 کے عبد المالک کو سیکرٹری ریلوے بورڈ لگا دیا گیا گریڈ 21 کے راحت مرزا کو ایڈیشنل جی ایم مکینکل ریلوے ہیڈ کواٹر تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 21 کے سفیان سرفراز کو ڈی جی والٹن اکیڈمی کا ایڈیشنل چارج سونپ دیا گیا گریڈ 20 کے مشتاق احمد کو فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز تعینات کر دیا گیا۔گریڈ 20 کے یوسف لغاری کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا ۔گریڈ 20 کے اظہر ریاض کو چیف پرسنل آفیسر تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 20 کے کامران وسیم کو ڈائریکٹر جنرل پلاننگ تعینات کر دیا گیا۔گریڈ 20 کے امیر الدین نیازی کو چیف کنٹرولر پرچیز تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 19 کے نور الدین کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔گریڈ 20 کے خرم وسیم کو ڈی جی پلاننگ ،گریڈ 20 کے رضوان الحق کو چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹرکشن تعینات کر دیا گیاگریڈ 20 کے فرید احمد کو ایم ڈی سلیپر فیکٹری ، گریڈ 20 کے امیر عبداللہ نیازی کو چیف کنٹرولر آف پرچیزر تعینات کر دیا گیا ۔گریڈ 19 کے افسر نور الدین کو ڈی ایس راولپنڈی ، گریڈ 19 کے مقصود جان کو ڈی ایس پشاور لگا دیا گیا گریڈ 19 کی افسر صائمہ ارم کو ڈی پی آر سے ہٹا کر پراکس میں لگا دیا گیا۔