شرکہ روح طیبہ مدینہ منورہ کے چیئرمین عبدالعزیز کا دورہ کراچی
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) شرکہ روح طیبہ مدینہ منورہ کے چیئرمین عبدالعزیز کا دورہ کراچی۔ پیروانی گروپ کے چیئرمین یوسف پیروانی، چیف ایگزیکٹو سفری عبادات راجہ اسرار سے ملاقات، عمرہ سیزن کے حوالے سے روح طیبہ کمپنی کے مدینہ منورہ میں اپنے ہوٹلز کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز مانگی۔ چیئرمین پیروانی گروپ یوسف پیروانی نے شرکہ روح طیبہ انٹرنیشنل کے مدینہ منورہ کے ہوٹلز کی سروسز اور عبدالعزیز کی ضیوف الرحمن کے لئے خدمات کو سراہا اور کہا روح طیبہ کمپنی کے ہوٹلز مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب ترین اور مرکزیہ میں واقع ہیں۔عبدالعزیز نے کہا پیروانی گروپ کراچی کا بڑا گروپ ہیں ہمیں ان کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔