سوشل میڈیا پر منفی تبصرے ذہنی تناو_¿ کا سبب بنتے ہیں، مریم نفیس

 سوشل میڈیا پر منفی تبصرے ذہنی تناو_¿ کا سبب بنتے ہیں، مریم نفیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی تبصرے ذہنی تناو_¿ کا سبب بنتے ہیں۔اداکارہ مریم نفیس کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد سامنے آنےوالے منفی تبصروں نے ذہنی دباو_¿ کا شکار کردیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ اپنی بیٹی کی پیدائش سے قبل اپنے فینز اور چاہنے والوں کو ایک فوٹو شوٹ کے ذریعے حاملہ ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم اس پر آنے والا ردعمل حیران کن اور پریشان کردینے والا تھا۔مریم نفیس نے کہا کہ پریگنیسی کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے اتنے منفی تبصرے کیے کہ ذہنی طورپر پریشان ہو کر سوشل میڈیا اکاو_¿نٹ بند کرنا پڑا۔مریم نفیس نے مزید کہا کہ پریگنینسی ایک نارمل چیز ہے اسے کسی ٹیبو کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیے۔ منفی تبصروں کے ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی تھی جنہوں نے میرے لیے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مریم نفیس اداکار علی انصاری کی بہن اور اداکارہ صبور علی کی نند ہیں۔ مریم نفیس اور علی انصاری ایک بچی کے والدین ہیں۔

مزید :

کلچر -