فی الحال شادی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا، سحر خان
کراچی (آئی این پی) ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ فی الحال شادی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا میری تمام توجہ اپنے کام پر ہے۔ ایک انٹرویو میں سحر خان نے کہا کہ انہیں زندگی میں کبھی محبت نہیں ہوئی کیونکہ میں رشتوں کے بارے میں بہت ڈرتی ہوں۔ انہوںنے کہا مجھے دل ٹوٹنے سے بہت ڈر لگتا ہے، جب آپ کسی شخص کو اپنا وقت دیتے ہو اور آخر میں دھوکا مل جائے تو برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن دل ٹوٹنا ضروری بھی ہے۔ سحر نے کہا کہ لیکن میں چاہتی ہوں کہ جس شخص کو میں اپنا وقت دوں وہ اس کا مستحق ہو، ایسا نہ ہو کہ میں کسی غلط انسان کا انتخاب کرلوں اور بعد میں مجھے پچھتاوا ہو، اس لیے میں ابھی صرف انتظار کررہی ہوں۔ انہوںنے کہا میری توجہ ابھی صرف کام پر ہے، اس کے بعد میں شادی کے بارے میں سوچوں گی۔