انٹرن شپ کرنیوالے طلبہ پولیس کے ایمبیسیڈر کا کردار ادا کرینگے، آئی جی 

  انٹرن شپ کرنیوالے طلبہ پولیس کے ایمبیسیڈر کا کردار ادا کرینگے، آئی جی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس میں انٹرن شپ کرنے والے طلباءو طالبات معاشرے میں پنجاب پولیس کے ایمبیسیڈر کا کردار ادا کریں گے پولیسنگ سروسز بارے شہریوں کو آگاہی دیں گے، مشکلات کے شکار شہریوں کی پولیس تک رسائی میں وسیلہ بنیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ورکنگ سے مکمل آگاہی رکھنے والے یہ نوجوان پولیس اور شہریوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنائیں گے۔ عثمان انور نے پولیس کے ورکنگ سسٹم کی اپ گریڈیشن بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر تک صوبے کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کے طور پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی طرح خدمت مراکز، ٹریفک لائسنسنگ کے دفاتر، پنجاب ہائی وے پٹرول لائسنس اجراءسسٹم اورپولیس خدمت وینز کو شہریوں کیلئے ہمہ وقت دستیاب رکھنے کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس میں انٹرن شپ مکمل کرنےوالے نوجوانوں کوسرٹیفیکیٹس دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا آئی جی نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں والنٹیرز ان پولیس اور فرینڈز آف پولیس سے ملاقات کیں اور آئی جی پنجاب نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔

 ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہاکہ مختلف یونیورسٹیز اور کالجز سے تعلق رکھنے والے 150 طلبا و طالبات نے پنجاب پولیس کے ساتھ دو ہفتے کی انٹرن شپ مکمل کی ہے، ان طلبا و طالبات کو انٹرن شپ کے دوران پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ، سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز، اینٹی رائٹ فورس سمیت مختلف ونگز کی پولیس ورکنگ سے آگاہ کیا گیا۔ خدمت مرکز لبرٹی،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈولفن و ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کے مطالعاتی دوروں میں عملی ورکنگ دکھائی گئی۔ پولیس سروس کے کامن ٹریننگ پروگرام کی طرز پر طلبا و طالبات کو پولیس کی روز مرہ ڈیوٹی، تھانوں اور پولیس دفاتر کے معمولات، پبلک سروس ڈلیوری اور درپیش چیلنجز سے آگاہی دی گئی ہے، ان والنٹئیرز آف پولیس کو پولیس فورس کی لائف کو قریب سے دیکھنے کا موقع دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے فرینڈز آف پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں جاری دو ہفتوں پر محیط کورسز بارے بریفنگ دی،علی ناصر رضوی نے والنٹیرز ان پولیس کی انٹرن شپ پروگرام اور اس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ انٹرن شپ کرنے والے یہ طلبا و طالبات پنجاب پولیس کے پیشہ وارانہ امور، دستیاب وسائل اور درپیش چیلنجز سے مکمل آگاہ ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہاکہ ہم ایک قوم اور معاشرے کی اکائیاں ہیں،آپ نے انٹرن شپ کے دوران پولیس کی لگن، جذبہ اور جدوجہد کا مظاہرہ خود دیکھا ہے اس کے ایمبیسیڈر بن کر عوام اور پولیس کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنائیں۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ والنٹیرز آف پولیس کا رول ڈبل، پولیس کے اچھے کاموں کی تشہیر اور جرائم کی نشاندہی انٹرن شپ کرنے والے طلبا کی ذمہ داری ہے۔ایس پی جاوید حسن، زوہیب رانجھا، اے ایس پی سیدہ شہربانو، اے ایس پی سدرہ خان سمیت پنجاب پولیس کے نوجوان افسران نے پبلک پولیس ریلیشن شپ میں بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل ائی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی سمیت سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔                                                    

مزید :

علاقائی -