ن لیگ کے آفس کو جلانے کا کیس ،ملزم عمیر کو ڈسچارج کر دیاگیا

  ن لیگ کے آفس کو جلانے کا کیس ،ملزم عمیر کو ڈسچارج کر دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی)انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مسلم لیگ ن آفس جلانے کے کیس میں ملزم عمیر کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا،عدالت نے نو مئی کی مقدمات میںملزمان کی بار بار گرفتاری پر اظہار برہمی کیا پولیس نے عدالت کو ریوالونگ چیئر بنا رکھا ہے، عدالت ملزمان کو رہائی دیتی ہے انہی ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرکے پیش کر دیا جاتا ہے،اس ملزم کو کل ایک بھی مقدمہ میں ڈسچارج کیا تھا ،ملزم کی جناح ہاﺅس سمیت دو مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے،عدالت نے تفتیشی افسرکو تنبیہ کی کہ ملزم پر چرس منشیات جو چاہے ڈالیں دیں مگر دہشت گردی کی دفعات نہ لگانا اور اس عدالت میں دوبارہ نہ لانا۔

ڈسچارج

مزید :

علاقائی -