ڈکیتی چوری کی 526وارداتیں ، شہری کروڑوں روپے مالیت کے مال و زرسے محروم
لا ہو ر(کرائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میںڈکیتی چوری ، راہزنی کی 526 وارداتیں رپورٹ ہوئیں تفصیلات کے مطابق وارداتوں میں نامعلوم چور مانگا منڈی ، اقبال ٹاﺅن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں22 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے ڈاکوﺅںنے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 30افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز جبکہ جھپٹا مار کر64شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروںروپے اور موبائل فونز اور اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر2 شہریوں سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں سے 78موٹرسائیکلیں، ایک کار،6 دیگر وہیکلز اور متفرق چوری کی 323وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔