سیف سٹی کی نشاندہی پر 5 رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

    سیف سٹی کی نشاندہی پر 5 رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر) سیف سٹی کی نشاندہی پر سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گلبرگ پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی سے ملزمان کو گرفتار کیا ایس پی ماڈل ٹاﺅن عمارہ شیرازی نے بتایا کہ ملزمان سے 5چوری شدہ موٹر سائیکلیں،5 موبائل فون، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی گئی، ملزمان رات کے اوقات میں گلی محلوں میں کھڑی موٹرسائیکلیں چوری کرتے تھے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی سرویلنس سے مجرمان کی گرفتاری میں مدد ملی ۔

مزید :

علاقائی -