یوسی 107 رحمان پورہ میں پولیو کے عالمی دن پر تقریب
لاہور(پ ر) پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے یونین کونسل 107 رحمان پورہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی چوہدری عارف ، ان کے ہمراہ سماجی کارکن رانا ساون اور سماجی کارکن احسان نے شرکت کی۔اس موقع پر معزز مہمانوں نے پاکستان کو پولیو فری بنانے اور یونین کونسل 107 رحمان پورہ بلال شاہ کی ٹیم کے ساتھ پولیو مہم میں بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔