بابر اعظم نے رحمان اللہ گرباز کو بیٹ تحفے میں دیدیا

 بابر اعظم نے رحمان اللہ گرباز کو بیٹ تحفے میں دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) ورلڈکپ میں پاکستان کو اَپ سیٹ شکست دینے والی افغان ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز کو قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے بیٹ تحفے میں دیدیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تصویر شیئر کی، جس میں کپتان بابراعظم افغان اوپنر رحمان اللّٰہ گرباز کو اپنا بیٹ تحفے میں پیش کررہے ہیں جبکہ افغان کرکٹر نے بابر اعظم سے بیٹ لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ پاکستانی کپتان نے مجھے تحفے میں اپنا بیٹ دیا ہے یہ میرے لئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔