پاکستان ریلوے کا تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاﺅن، قیمتی اراضی واگزار 

      پاکستان ریلوے کا تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاﺅن، قیمتی اراضی واگزار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان ریلوے نے نو ہزار سکوائر فٹ قیمتی اراضی واگزار کرا لی۔ ڈی ایس ریلوے کراچی کی سربراہی میں کیے جانے والے آپریشن میں 28 مختلف مقامات سے تجاوزات کو ختم کیا گیا اور کمرشل و رہائشی یونٹس مسمار کر کے ریلوے زمین واگزار کرائی گئی۔ بڑے انکروچمنٹ آپریشن کی کامیابی پر چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے شاہد عزیز نے مبارکباد دی۔ چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ نے انٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کے حوالے سے کہا ہے کہ تجاوزات کے حوالے سے پاکستان ریلوے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ بجلی چوری کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں اور اس ضمن میں کسی ملوث فرد کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ چیئرمین ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوےپبلک پراپرٹی ہے، اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ ریلوے سے متعلق کسی بھی غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 ریلوے کا خود احتسابی کا نظام بہت بہتر کر دیا ہے، اچھے نتائج جلد نظر آئیں گے۔