انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، ٹوٹنہم ہاٹ پور نے فلہم کو ہرادیا

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، ٹوٹنہم ہاٹ پور نے فلہم کو ہرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور نے فلہم کو شکست دے دی، یہ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی لیگ میں ساتویں فتح ہے،پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ کےآغاز سے ہی ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم فلہم پر حاوی ہوئی اور اس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کر دیئے۔ہیونگ من سن نے میچ کے 36 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم ٹوٹنہم ہاٹ پور کو فلہم کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی، جو میچ کے ہاف تک برقرار رہی۔ یوں میں کے پہلے ہاف پر ہی ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو فلہم کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی ۔دوسرے ہاف میں بھی ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم نے اپنی عمدہ کھیل کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف فلہم کو بے بس رکھا۔ٹوٹنہم ہاٹ پور کے جیمز میڈیسن نے 54 ویں منٹ میں ایک گول کرکے مقابلہ 0-2 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا، اور ٹوٹنہم ہاٹ پور نے فلہم کو میچ میں 0-2 گول سے ہرا دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن پر بھی قبضہ کر لیا۔ 

ہم کی ٹیم ای پی ایل ٹیبل پر 13 ویں نمبر پر موجود ہے۔