اسلام آباد نیشنل جونئیر ٹینس چیمپئن شپ شروع ہو گئی
اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد نیشنل جونئیر ٹینس چیمپئن شپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گئی ، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سعید خان نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ گل رحمان کے ہمراہ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا، ٹورنامنٹ میں سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی نو کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں گرلز انڈر 18سنگلز، گرلز انڈر 12سنگلز، گرلز انڈر 10سنگلز، بوائز انڈر 18سنگلز، بوائز انڈر 14، بوائز انڈر 12، بوائز انڈر 10سنگلز، بوائز انڈر 18ڈبلز اور بوائز انڈر14ڈبلز شامل ہیں۔ ایونٹ 24سے 28اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔