ورلڈ کپ کے باقی میچ جیتنے کی کوشش کرینگے، افتخار احمد
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ اب ورلڈکپ کے باقی تمام میچ جیت کر ٹاپ فور میں آنے کی کوشش کریں گے۔فتخار احمد نے کہا کہ یہ وقت 300 سے زائد رنز کا تھا، ہمارے اسپنرز متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔ کہا کہ ہماری بولنگ ورلڈ نمبر ون ہے مگر وہ توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر پا رہی، ہم باونس بیک کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ: افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو ہرا دیا مزید کہا کہ ٹیم کے ساتھ اپ ڈاو_¿ن ہوتا ہے، اس وقت ہمارا ڈاو_¿ن چل رہا ہے، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے اور ہم خود کو اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب مار پڑ رہی ہوتی ہے تو ہر ٹیم کا مورال ڈاو_¿ن ہوجاتا ہے، میچ میں بولرز نے جان ماری دراصل ہمیں بطور بیٹنگ یونٹ بہتر کرنا پڑے گا۔