زونگ فورجی نے وائس کالز کی سروس متعارف کرادی
اسلام آباد(پ ر) پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ فورجی نے اپنی وائس اوور ایل ٹی ای(VoLTE ) سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، یہ سروس، پاکستان کے بڑے شہروں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں متعارف کرائی گئی ہے،جہاں اعلیٰ معیار کے 4Gنیٹ ورک پر وائس کالزکے ذریعے صارفین کو اپنا تجربہ مزید بڑھانے کی سہولت دی گئی ہے۔وائس اوور ایل ٹی ای(VoLTE )ایک جدید سہولت ہے جو فورجی نیٹ ورک پروائس کالز کو منتقل کرنے کی اجازت دیتی ہے جس سے ایک ہی وقت میں بہترین ،صاف اور تیز رفتاروائس کالز اور ڈیٹا سروسز کا استعمال یقینی بنایا جاسکتاہے ۔اس کی بدولت صارفین فون پرکال پر رہتے ہوئے اسی وقت ڈیٹا سروسزوکا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ یہ سروسز2G3G کے کمزوراور سگنلز کے اتار چڑھاﺅ والے علاقوں میں بھی وائس کالز کو بہتربناتا ہے۔ یہ حالیہ پیش کش زونگ فورجی کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے رابطہ میںانقلاب کی جانب اہم قدم ہے ۔زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے وائس اوور ایل ٹی ای سروز شروع کرانے پراپنے جوش وخروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ،” زونگ فورجی کے تحت ہم اپنے صارفین کو ٹیلی کمیونیکیشن کی جدید ترین ایجادات فراہم کرنے کے لیے کوشاںہیں۔ بڑے شہروں میں اس سروس کا اجرا، اسی مشن کی جانب ہمارے پیش رفت کی علامت ہے۔ پاکستانیوں کے لیے رابطے کی سہولیات بڑھانے کے لیے ہم VoLTE کی سروسز کو مزید علاقوں تک پھیلانے کے لیے پرعزم ہیں ۔اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہمارے صارفین بہترین اور معیاری آواز کے ساتھ ساتھ بلاتعطل ڈیٹا کنیکشن سے مستفید ہوسکیں۔“زونگ فورجی چونکہ جدید ٹیکنالوجی اور نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری کرتاہے اور پاکستان بھر میں اپنے صارفین کو رابطے کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے لہذا صاف ،شفاف وائس کالز سے لطف اندوز ہونے کے لیے زونگ فورجی کی وائس اوور ایل ٹی ای سروسز کے ساتھ جڑے رہیں۔