انفلیونسر ز کے اعزاز میں ڈنر اور ٹریننگ سیشن کا اہتمام
لاہور( پ ر)پاکستان میں سب سے پہلے لباس کے ذریعے اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کا خیال متعارف کروانے والے بین القوامی شہرت یافتہ امیج اور وارڈ روب کنسلٹنٹ حامد سعید کی جا نب سے سوشل میڈیا ایپ LinkedIn کے انفلوینسرز کے لیے ڈیفنس رایا کلب میں ایک ڈنر اور ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس ڈنر میں مختلف کمپنیوں کے ہیومن ریسورس کے شعبے کے ایسے افراد نے شرکت کی جو نہ صرف اپنے ادارے میں کام کرنے والے افراد کی پیشہ ورانہ تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے لاکھوں فالوررز تک پیشہ ورانہ ترقی میں لباس کی اہمیت کا پیغام پہنچا سکتے ہیں۔حامد سعید کی جانب سے خاص طور پر ہیومن ریسورس کے افراد کے لیے اس ٹریننگ سیشن کے انعقاد کا مقصد ان افراد کے ذریعے ان کے اداروں میں کام کرنے والے ہزاروں افراد کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہے تا کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکیں۔حامد سعید کا کہنا تھا کہ لباس شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے اور ہر شخص کو اپنی جسمانی ساخت، رنگ، پیشے اور موقع کی مناسبت سے لباس پہننا چاہیے۔ مناسب لباس آپ کی پیشہ وارانہ ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتاہے اس موقع پر سی ای او ٹیک ٹائٹنز حسن رضا اور دیگر شرکائ_ کا کہنا تھا کہ حامد سعید کی جانب سے دیا جانے والا یہ سیشن خاص طور پر ایچ آر کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے بہت مفید تھا اور وہ یہ معلومات اپنے اداروں میں کام کرنے والے افراد تک پہنچائیں گے جس کے فوائد حاصل ہوں گے۔