ورلڈ کپ، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز آج آمنے سامنے 

 ورلڈ کپ، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز آج آمنے سامنے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

نئی دہلی(این این آئی) ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں آج آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔یہ میچ میگا ایونٹ کا 24واں میچ ہوگا اور دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں چار ،چار میچ کھیل چکی ہیں جن میں کینگروز دو میچ جیتے اور دو ہارے ہیں۔اسی طرح نیدرلینڈز کی ٹیم تین میچ ہار چکی ہے جبکہ اس کو ایک میچ میں فتح حاصل ہوئی ہے۔ میگا ایونٹ کے ٹیبل پوائنٹس پر آسٹریلیا کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔ نیدرلینڈز کی ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز آل راﺅنڈر پیٹ کمنز لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم کو سکاٹ ایڈورڈز لیڈ کر رہے ہیں۔