پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس 25 اکتوبر کو ہوگا
لاہور( سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری سمیت دیگر خالی نشستوں پر انتخاب کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس 25 اکتوبر کو ہوگا۔کانگریس کااجلاس ہاکی فیڈریشن کےقائمقام سیکریٹری جنرل شاہد پرویزبھنڈارا نے طلب کیا ہے، اجلاس کی صدارت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کرینگے۔کانگریس کےغیرمعمولی اجلاس میں نئے سیکریٹری کی تقرری سمیت ہاکی فیڈریشن میں عہدیداران کی تبدیلی اورخالی نشستوں پرممبران کا انتخاب ہوگا۔