پاکستان ویمنز اے کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز اے نے ویسٹ انڈیز ویمنز اے کو پہلے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔لاہور کے غنی انسٹی ٹیوٹ گراو_¿نڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان ویمنز اے نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 174 رنز بناکر آو_¿ٹ ہوگئی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی ٹیم 45.2 اوورز میں 166 رنز بناکر آو_¿ٹ ہوگئی۔پاکستان ویمنز اے کی اننگز میں گل فیروزہ نے 101گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے62 رنز اسکور کیے۔ دوسرا بڑا اسکور شوال ذوالفقار نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 17 رنز بنائے جس میں دو چوکے شامل تھے۔ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی طرف سے چیری این فریزر نے38 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔زیدا جیمز نے دس اوورز میں صرف 29رنز دے کر2 کھلاڑیوں کو آو_¿ٹ کیا۔ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی اننگز میں شابیکا 29 اور کپتان راشادا ولیمز 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ان دونوں کو کپتان رامین شمیم نے آو_¿ٹ کیا۔ انوشا ناصر اور صائمہ ملک نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مہما ن ٹیم سے سیریز جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔