رانا خالد محمود قیصر کی بیک وقت چار کتب کی اشاعت

     رانا خالد محمود قیصر کی بیک وقت چار کتب کی اشاعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عصر_ رواں کے مشہور شاعر 'محقق' نقاد "ریسرچ اسکالر اور کالم نگار رانا خالد محمود قیصر کی بیک وقت چار کتب شائع ہو گئیں ہیں ۔ان کتب میں دو شعری مجموعے اور دو نثری تصانیف شامل ہیں۔شعری مجموعے پرکار(ایک بحر سو غزلیں )نگاہ_ صداقت (غزلیہ) جبکہ نثری کتب میں عصری ادب اور تنقیدی روئے اور عکس_ اذہان (مضامین اور تبصرے)شامل ہیں۔کراچی کے ادبی حلقوں میں رانا خالد محمود قیصر ایک معتبر نام ہے۔۔رانا قیصر کی اب تک 16 کتب شائع ہو چکی ہیں ۔۔ان کی پہلی کتاب ' اذفر کون ہے' 1993 میں شائع ہوی تھی۔۔ رانا خالد محمود قیصر ادبی گروہ بندیوں دور ہمہ وقت خود کو ادبی تخلیقات میں مصروف رکھتے ہیں مستقبل_ قریب میں مزید 4 ادبی کتب کی تیاری آخری مراحل ہیں ۔