راسخ ،زارا ،تحریم الٰہی کی عبوری ضمانتیں منظور کرنے کیخلاف اپیل پرنوٹس کی تعمیل کروانے کی ہدایت
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ کیس میں راسخ الہٰی ،زارا الٰہی اور تحریم الٰہی کی عبوری ضمانتیں منظور کرنے کیخلاف اپیل پر20 نومبر تک نوٹس کی تعمیل کروانے کی ہدایت کردی، عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس میں نوٹس ہوئے تھے کیا آپ نے تعمیل نہیں کروانی تھی؟ایف آئی اے نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
ہدایت