سرگودھا ، غیرت کے نام پر فائرنگ سے لڑکا اور لڑکی قتل 

  سرگودھا ، غیرت کے نام پر فائرنگ سے لڑکا اور لڑکی قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        سرگودھا(بیورورپورٹ)50شمالی عبداللہ کالونی میں غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو بے در دی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مسماة(ث) جو کہ سسرال سے ناراض ہوکر میکے آئی ہوئی تھی کے احسان سے تعلقات تھے۔ گزشتہ روز احسان ملنے کےلئے آیا تو لڑکی کے بھائی عادل اور کزن قاسم نے دونوں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے موقع پر موت کی نیند سلادیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر میتیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لیا گیا۔

لڑکا لڑکی قتل