اب لائن وہاں لگے گی جہاں نواز شریف کھڑے ہونگے،کیپٹن صفدر

اب لائن وہاں لگے گی جہاں نواز شریف کھڑے ہونگے،کیپٹن صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گوجرانوالہ(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر ) محمدصفدر کا کہنا ہے کہ اب لائن وہاں لگے گی جہاں نواز شریف کھڑے ہوں گے کیپٹن (ر)صفدر جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل الاسلام کی عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ہمراہ خرم دستگیر بھی تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھی بجھے ہوئے دیے پر وفا کرتے ہیں، دیا جلتا ہے تو پھر تو پتنگے بھی آ جاتے ہیں جس نے اس ریاست کےساتھ زیادتی کی خدا نے اسے پکڑ لیا، اب لائن وہاں لگے گی جہاں نواز شریف کھڑے ہوں گے پیپلز پارٹی سے ہمارا میثاقِ جمہوریت ہے، جب ہم ایک دوسرے کےخلاف بیان بازی کرتے ہیں تو فائدہ نہیں ہوتا نواز شریف جیل میں تھے آپ ان کی پارٹی نہیں توڑ سکے۔کیپٹن صفدر نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مراد فیض حمید اینڈ کمپنی ہے، نواز شریف جیل میں بیٹھ کر الیکشن جیت گئے تھے، رات کو فیض حمید اینڈ کمپنی نے گڑ بڑ کی اور جیتی ہوئی پارٹی کو پابندِ سلاسل کر دیا۔

محمد صفدر

مزید :

صفحہ آخر -