میٹروبس کوسیکرٹریٹ سٹیشن کے قر یب معمولی حادثہ، مسافر محفوظ
لاہور(نےوز رپورٹر)پاکستان میٹروبس سسٹم کی بس نمبر M04 کا پوٹھوہار اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ اسٹیشن کی طرف جاتے ہوئے معمولی حادثہ ہوا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے حادثہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی اور منیجر پاکستان میٹروبس سسٹم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بس کے سائیڈ مرر کو نقصان پہنچا ہے لیکن کسی مسافر کے ذخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
میٹروبس حادثہ