ایندھن کا مسئلہ برقرار ، پی آئی اے کی لوکل اور انٹرنیشنل 30سے زائد پروازیں منسوخ 

ایندھن کا مسئلہ برقرار ، پی آئی اے کی لوکل اور انٹرنیشنل 30سے زائد پروازیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 لاہور ( نےوز رپورٹر ) مالی بحران سے جڑا ایندھن کا مسئلہ تاحال برقرار ہے جس کے باعث منگل کو بھی پی آئی اے کی 30 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ کراچی سے اسلام آباد کی 4 دو طرفہ، کراچی سے تربت کی دو اور لاہور کی 3 پروازیں منسوخ ہوئیں اسی طرح کراچی سے سکھر اور کراچی سے کوئٹہ کی دو طرفہ 4جبکہ دمام سے کراچی کی پرواز بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے کوئٹہ کی دو، اسلام آباد سے دبئی کی دو اور وفاقی دارالحکومت سے بھی ابوظہبی کیلئے دو پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے گلگت کیلئے دو طرفہ 4، اسلام آباد، کوئٹہ اور سکردو بھی کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد سے گلگت اور سکھر کیلئے آنے جانے کی 4 اور دوحہ سے اسلام آباد کی پرواز بھی منسوخ ہو گئی۔ ملتان سے ریاض کی پی کے 2 جبکہ دبئی کی ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے، شارجہ سے ملتان کی پرواز پی کے 294 منسوخ کردی گئی، سیالکوٹ سے شارجہ کیلئے دو طرفہ دونوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، پشاور سے ریاض اور شارجہ کے لیے دو طرفہ 4پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، اسی طرح دبئی اور ابوظہبی سے پشاور کی پروازیں پی کے 217، پی کے 218 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 

پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -