شہری آبادی ، سکولوں ، یونیورسٹیوں پر صہیونی فوج کے حملے جنگی جرم ، اسرائیلی فورسز کی جانب سے طاقت کا وحشیانہ استعمال روکا جائے : آرمی چیف

      شہری آبادی ، سکولوں ، یونیورسٹیوں پر صہیونی فوج کے حملے جنگی جرم ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہری آبادی، سکولوں، یونیورسٹیوں پر اسرائیلی حملے جنگی جرم ہیں،عالمی، اسرائیلی فورسز کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کو روکا جائے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع نے ملاقات کی، آرمی چیف نے غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کے نقصان پر تعزیت اور جنگ میں اسرائیلی فورسزکی جانب سے بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں، ہسپتالوں پر مسلسل حملے اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، فوری جنگ بندی سمیت غزہ کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر راہداری کھولی جائے۔آرمی چیف نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری بھی کی جائے، انہوں نے کہا کہ 1967ءسے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم آزاد فلسطینی ریاست کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہے۔جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کا ماننا ہے کہ غزہ میں تشدد کی تازہ لہر انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے، تشدد کی لہر ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا نتیجہ ہے، اس جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہوگی۔آرمی چیف نے کہا کہ یہ کئی دہائیوں پر محیط مسلسل وحشیانہ جبر کا نتیجہ ہے، اس نازک موڑ پر اسرائیلی فورسز کی طاقت کے وحشیانہ استعمال کو روکا جائے، عالمی برادری انسانی المیے کو جلد از جلد ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اسرائیلی مظالم تہذیب اور انسانی طرز عمل کے تمام اصولوں کے منافی ہیں، اسرائیلی فورسز کے ظلم کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرنے سے باز رہا جائے۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ کے 78 ویں یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پ_±ر امن اور خوش حال دنیا کے حصول کے لیے یو این کے پرچم تلے پاکستان کی خدمات کی منفرد تاریخ ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ عالمی برادری یو این کی سیکیورٹی کونسل کی استصوابِ رائے کی قرار دادوں کو فراموش نہ کرے۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنے بزرگوں کے وڑن کے مطابق دنیا کو آنے والی نسلوں کے لیے بہتر جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں، چاہے اس کام کے لیے ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -