نگران وزیراعظم اپنی میڈیا ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش

نگران وزیراعظم اپنی میڈیا ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنی میڈیا ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش ہیں ۔انہوں نے میڈیا ٹیم تبدیل کرنے کےلیے الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ریڈیو طاہر حسن کو نیا پریس سیکرٹری لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔موجودہ پریس سیکرٹری عبدالاکبر کو رجسٹرار پریس کونسل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پریس سیکرٹری ٹو شہزاد احمد کو ایم ڈی شالیمار ریکارڈنگ کمپنی تعینات کیا جائے گا ۔شفقت عباس کو ڈی جی ریڈیو کا اضافی چارج دیا جائے گا۔ نگراں وزیراعظم دورہ چین کی مناسب کوریج نہ ہونے پر برہم ہیں ۔

میڈیا ٹیم

مزید :

صفحہ آخر -