اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی برآمد کنندگان  فری لانسرز کیلئے نئی سہولت متعارف کرا دی

      اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی برآمد کنندگان  فری لانسرز کیلئے نئی سہولت متعارف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کی سہولت کے لیے نئے اقدامات متعارف کرا دیئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق برآمدی آمدنی رکھنے کی حد 35 سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی، برآمد کنندگان کو آن لائن ادائیگیوں کے لیے ڈیبٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے، فری لانسرز اب کم از کم دستاویز سے ڈیجیٹل یا نارمل اکانٹس کھول سکیں گے۔فری لانسرز کے لیے ایکسپورٹرز سپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاو_¿نٹس کھول دیے جائیں گے، فری لانسرز ان اکاو_¿نٹس میں ہر ماہ 50 فیصد تک برآمدی آمدنی یا 5 ہزار ڈالر رکھنے کے مجاز ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق فری لانسرز سٹیٹ بینک یا بینکوں کی پیشگی اجازت کے بغیر ان اکانٹس سے ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک 

مزید :

صفحہ اول -