نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ ،احتساب عدالت میں پیشی کے بعد مری چلے گئے
مری (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اسلام ہائی کورٹ او ر احتساب عدالت میں پیشی کے بعد مری چلے گئے ۔ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اسلام آباد کی احتساب عدالت اور العزیزیہ اور ایون فیلڈ سے متعلق درخواست پر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف مری میں اپنی رہائش گاہ میں قیام کے لیے مری چلے گئے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف 26 اکتوبر کی صبح مری سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔
نواز شریف