بہاولپور ڈویژن میں کپاس بوائی کا نیا قومی ریکارڈ قائم
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ امسال بہاول پور ڈویژن نے 21 لاکھ 32 ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس کی بوائی کرکے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ رواں سال پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 48,02,000 ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت گئی جس میں بہاول پور ڈویژن کا حصہ 44 فیصد سے زائدہے۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں یہ ریکارڈ ملتان ڈویژن کے پاس تھا جہاں 2006 کے دوران 21,02,000 ایکڑ پر کپاس کی بوائی کی گئی تھی۔ڈاکٹر احتشام انورنے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق اس سال قومی خزانے کو بہاول پور ڈویژن میں کاشتہ(بقیہ نمبر1صفحہ6پر )
کپاس کے ذریعے ایک بلین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔ کمشنر بہاول پور نے کہا کہ اس قومی ریکارڈ کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس میں بہاول پور، بہاول نگر اور رحیم یار خان اضلاع کی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی اورہدف کے حصول میں محکمہ زراعت نے کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ نگران وزیراعلی محسن نقوی کی جانب سے ان تمام لوگوں کے لیے جلد ہی خصوصی مالیاتی ایوارڈز کا اعلان کیا جا رہا ہے جنہوں نے کئی سالوں کے وقفے کے بعد صوبے میں کپاس کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا۔