حکومت نے سوئی گیس کمپنیوں کیلئے  آر ایل این جی کی قیمتوں میں  بھی اضافہ کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

      حکومت نے سوئی گیس کمپنیوں کیلئے  آر ایل این جی کی قیمتوں میں  بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے سوئی کمپنیوں کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا،سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.33 ڈالر مقرر کر دی گئی ،سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.87 ڈالر مقرر کئے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر میں سوئی ناردرن کیلئے قیمت 12.83 ڈالر تھی، نوٹیفکیشن کے مطابقسوئی سدرن کیلئے ستمبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.36 ڈالر تھی۔ اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا،آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔

نوٹیفکیشن

مزید :

صفحہ اول -