موبی لنک بینک متحرک،بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ کیساتھ اسٹریجک معاہدہ ،کاروبار کو فروغ دینے کا پلان فائنل
ملتان(پ ر)موبی لنک بینک نے بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط کئے ہیں۔ بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ کا شمار پاکستان کے پرانے اور سرفہرست مالیاتی گروپوں میں ہوتا ہے اورموبی لنک بینک برانڈ ایمبیسڈر آرگنائز(بقیہ نمبر20صفحہ6پر )
یشن کے طور پر بی ایم اے سے اشتراک پر کمپنی کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے اور دونوں اداروں کے لئے کاروبار کو فروغ دینے میں مدد ملے۔ موبی لنک بینک کے صدر اور سی ای او غضنفر عظام نے کہا، ''بی ایم اے کیپٹل کے ساتھ یہ اہم اتحاد انڈسٹری میں بڑی تبدیلی لانے والی شراکت داری کے حوالے سے یادگار موقع ہے۔ یہ اشتراک موبی لنک بینک کے مالیاتی استحکام کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے، ہم مالیاتی شمولیت کے عمل میں قائدانہ کردار کی ادائیگی، چھوٹے و درمیانی کاروبار کے فروغ اور ڈیجیٹل و مالیاتی خواندگی کے عزم پر کارفرما رہنے کے لئے تیار ہیں۔ ا۔''بی ایم اے کیپیٹل مینجمنٹ کے چیئرمین اور سی ای او معظم ایم ملک نے کہا، ''ہم اس اشتراک میں موبی لنک بینک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوش ہیں، جو ہماری کاروباری کاوشوں کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ شراکت داری ہماری ترقی میں موثر طریقے سے کردار ادا کرے گی ۔