پی آئی اے 50 کروڑ روزانہ کا نقصان کررہی ہے، نجکاری کمیشن
اسلام آباد(آن لائن)نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے 50 کروڑ روپے روزانہ کا نقصان کررہا ہے، ماہانہ خسارہ تقریباً 13 ارب روپے تک پہنچ چکا، سال میں پی آئی اے کو چلانے کےلئے 156 ارب روپے درکار ہیں ،پی آئی اے کو چلانا ہے تو چلا لیں ، بند کرنا ہے تو بند کردیں، نجکاری کمیشن نے انتباہ کیا ہے کہ نجکاری ہی واحد آپشن ہے، جتنی جلد ہوسکے جان چھڑا لی جائے،نجکاری کمیشن نے وزارت خزانہ کو حقیقی صورتحال سے آگاہ کردیا،34 جہاز جن میں 15 اڑنے سے لاچار ہیں، 19 جہاز فضا میں لیکن عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے کبھی اڑتے کبھی رک جاتے ہیں پی آئی اے کے تمام لاسز 713 ارب روپے سے زائد ہیں 265 ارب روپے کی گارنٹیاں حکومت نے دے رکھی ہیں 22 ارب روپے اپنے اثاثے رہن رکھ کر قرضہ لے رکھا ہے 150 ارب روپے کیش ڈویلپمنٹ لون لے رکھا ہے، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آج بھی پی ایس او کو ادائیگی نہ کرسکی ، ذرائع کے مطابق پی ایس او کی کریڈٹ لائن ڈیفالٹ کرچکی ، پی آئی اے نے پی ایس او کا ٹوٹل 27ارب67کروڑادا کرنا ہے،پی آئی اے کا آﺅٹ سٹینڈنگ 14.74ارب فوری واجب الادا ہے پی ایس او کو موجودہ ادائیگیوں کی مد میں پی آئی اے کو دو ارب روپے ادا کرنے ہونگے ، اس کے بعد پی آئی اے کو فیول فراہم ہو سکے گا ۔
نجکاری کمیشن