تحریک انصاف کی 3خواتین رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
لاہور (نمائندہ خصوصی) سیاسی منظر نامے پر تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، خواتین تحریک انصاف کی تین خواتین رہنماو_¿ں نے پارٹی چھوڑ دی۔استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے عندلیب عباس، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری نے ملاقات کی، جہانگیر ترین سے ملاقات میں تینوں خواتین رہنماو_¿ں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ملاقات کے دوران عندلیب عباس، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، شمولیت کے لئے ہونے والی ملاقات میں عون چودھری بھی شریک ہوئے۔تینوں خواتین رہنماو_¿ں نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور آئی پی پی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی خواتین اراکین کی شمولیت سے استحکام پارٹی کے کنبے میں اضافہ ہوگا، استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کیلئے خواتین ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گی۔اس موقع پر آئی پی پی کی رہنما منزہ حسن نے کہا کہ عندلیب عباس، سعدیہ سہیل، سمیرا احمد بخاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتی ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ آج ہم پھر اپنے دوستوں کے ساتھ اکٹھے ہو گئے ہیں فیصلہ ہے، سعدیہ سہیل نے کہا کہ میرا غیرسیاسی بیک گراو_¿نڈ ہے، پارٹیوں سے بالاتر ہو کر ملک کے مفاد کے لیے ہم یہاں آج بیٹھے ہیں، نو مئی کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا،سابق ایم پی اے سمیرا احمد بخاری نے کہا کہ ہمارا ملک ہی ہماری پہچان ہے،ہمیں عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی لانی ہے۔
آئی پی پی میں شامل