یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 8روپے فی کلو مہنگی ، نوٹیفکیشن ریلیز
ملتان (نیوز رپورٹر) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے دستیابی کے ساتھ ہی سبسڈی والی سستی چینی 8 روپے فی کلو مہنگی کردی۔ ذرائع کے مطابق بغیر سبسڈی والی چینی کی فی کلو قیمت میں بھی8 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا، یوٹیلیٹی اسٹورزپرعام صارفین کے لیے فی کلوچینی کی قیمت 155روپے مقرر کی(بقیہ نمبر46صفحہ6پر )
گئی ہے۔ بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل عام صارفین کے لیے چینی کی قیمت 147 روپے فی کلو تھی، سبسڈی کے تحت چینی کی پرانی قیمت101 روپے فی کلو تھی۔
چینی