وارداتوں میں اضافہ،11موٹر سائیکل، 19موبائل غائب

 وارداتوں میں اضافہ،11موٹر سائیکل، 19موبائل غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی اوروچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے (11)موٹرسائیکلیں (19) موبائل فونز زیورات نقدی جانور اور قیمتی سامان سےمحروم ہوگئے تفصیل کےمطابق پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر اللہ رکھا اور سید مہدی سے ایک موٹرسائیکل دو موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں ڈاکوں نے شاہد رسول سے موٹر سائیکل موبائل فون اور ہزاروں(بقیہ نمبر27صفحہ6پر )

 روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ بہاالدین زکریا کے علاقے میں ڈاکونےاسلحے کے زور پرحسن سے ہزاروں روپے کےنقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ مخدوم رشید کےعلاقےمیں نامعلوم ملزمان نےاکمل ورکشاپ سے چھ لاکھ 15 ہزارروپےمالیت کاسامان چوری کرلیے پولیس تھانہ مظفراباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے شفیق الرحمن کےگھر سے پانچ لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں سونا اور نقدی چوری کرلی پولیس تھانہ قطب پور کے علاقے میں نامعلوم چور نےکاظم علی کے گھر سے ایک لاکھ20ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا پولیس تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے نظام الدین پولیس راجہ رام حبیب اور پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں شاہد کےگھروں سے نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے جانور چوری کر لیے پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے زین ستیل ماڑی کے علاقے میں اصف دولت گٹ کے علاقے لطیف۔ لوہاری گیٹ کے علاقے فیاض۔ جلیل اباد کے علاقے ریاض اور غزالہ چہلیک کے علاقے میں احمد کوتوالی کے علاقے میں شکیل اور الپ کے علاقے میں مجید کی لاکھوں روپے کی مالیت کی موٹرسائیکلیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے جبکہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے