لیبر آفیسر ملتان رشوت لیتے گرفتار، نشان زدہ نوٹ برآمد
ملتان(وقائع نگار)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے لیبر آفیسر ملتان سلیم انصاری کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ لیبر آفیسر سلیم انصاری نے شہری سے فرم رجسٹریشن کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی جس پر شہری نے اینٹی کرپشن سے رابطہ کیا ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان راشد نعمت نے اس پر فوری ٹریپ ریڈ کر نے کی ہدایت کی جس پر اینٹی(بقیہ نمبر29صفحہ6پر )
کرپشن ملتان نے موقع پر پہنچ کر لیبر آفیسر ملتان سلیم انصاری کو شہری سے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا اور ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ترجمان اینٹی کرپشن نے اس حوالے سے کہا کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ عوام بلا خوف کرپٹ عناصر کی نشان دہی کریں انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا۔