بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کے حوالے سے اہم خبر آگئی
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ ہاردیک پانڈیا مکمل فٹ نہ ہو سکے ،ہاردیک پانڈیا کے انگلینڈ کے خلاف بھی میچ نہ کھیلنے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ 29اکتوبر کو شیڈولڈ ہے،ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث اتوار کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے،ہاردیک پانڈیا ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں ۔
بھارتی بورڈ آفیشل کاکہنا ہے کہ ہاردیک پانڈیا تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں،ہاردیک پانڈیا کی انجری باعث تشویش نہیں۔