غزہ پر آج صبح فضائی حملے، مزید 16 فلسطینی شہید

غزہ پر آج صبح فضائی حملے، مزید 16 فلسطینی شہید
غزہ پر آج صبح فضائی حملے، مزید 16 فلسطینی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 غزہ سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ پر آج صبح اسرائیل کے فضائی حملے میں 16 فلسطینی شہید ہو گئے۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ میں جبالیہ، تلا الہوا کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ النصیریہ کمیپ اور جنوب میں خان یونس پر بھی بم برسائے گئے جس کے سبب بھوکے پیاسے فلسطینی شہید ہو گئے۔ ہسپتالوں میں  بجلی اور ادویات کی قلت کے سبب بیسیوں مریض شہید ہو گئے۔ 

دوسری جانب قطر کے امیر نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو "ہلاکتوں کا لائسنس" دیدیا گیا جو غزہ پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حماس کے حملے خلاءمیں نہیں ہوئے، فلسطینیوں کو 56 برس سے حبس زدہ غصب کئے گئے علاقے میں جبراً قید کیا گیا۔