نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری 

نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری 
نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری  کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری حکمنامہ میں کہا گیاہے کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں  کی بحالی پر نیب کو نوٹس جاری کیاگیا،کمرہ عدالت میں موجود نیب پراسیکیوٹر نے نوٹس وصول کیا،نیب پراسیکیوٹر نے  موقف اپنایا کہ ادارے کو اپیلیں بحال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں،نیب پراسیکیوٹر نے کیاکہ باضابطہ جواب ادارے سے ہدایات لیکر جمع کرایا جائے گا،نیب پراسیکیوٹر نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دلائل دینے ہیں یا ریفرنس واپس لینا ہے، نیب پراسیکیوٹر آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کرینگے۔