ڈالر کی قیمت میں اضافہ، 280 روپے سے بھی اوپر چلا گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر ریٹ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا جو ایک روپیہ 7 پیسے کی بڑھوتری سے 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 336 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 51 ہزار 365 پوائنٹس پر ٹریڈ ہونے لگا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں آج صبح ٹریڈنگ کے آغاز کے کچھ دیر بعد امریکی ڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔