سٹیٹ بینک نے 4 بینکوں کو بھاری جرمانے کر دیئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں سٹیٹ بینک نے بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 4 بینکوں پر جرمانے کیے گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکوں پر 8 کروڑ 31 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں پر یہ جرمانے زر مبادلہ اور بینکنگ خدمات کے احکامات کی خلاف ورزی پر کیے گئے۔