تحریک انصاف کے 9 رہنما جہاں نظر آئیں، گرفتار کر لیا جائے، عدالت نے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے

تحریک انصاف کے 9 رہنما جہاں نظر آئیں، گرفتار کر لیا جائے، عدالت نے دائمی ...
تحریک انصاف کے 9 رہنما جہاں نظر آئیں، گرفتار کر لیا جائے، عدالت نے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ تحریک انصاف کے 9 رہنما جہاں نظر آئیں، گرفتار کر لیا جائے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں تحریک انصاف کے 9 رہنماوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ جن رہنماؤں کو دیکھتے ہی گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں مراد سعید، عمر ایوب، شبلی فراز، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان نیازی، ؐمحمد عاصم اور عمر سلطان اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں جبکہ سابق رہنما فرخ حبیب سے متعلق بھی یہی حکم دیا گیا ہے۔

دائمی وارنٹ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کئے، عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، جہاں نظر آئیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

مزید :

قومی -