سونے کی فی تولہ قیمت میں 750روپے کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 750روپے کمی ہوئی ہے،جس کے بعد فی تولہ سونا 2لاکھ 8ہزار 450روپے کا ہو گیا، جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 643روپے کمی ہوئی،10گرام سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 78ہزار 712روپے ہو گئی ۔