چینی وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وجہ کیا سامنے آئی؟

چینی وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وجہ کیا سامنے آئی؟
چینی وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وجہ کیا سامنے آئی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی وزیر دفاع لی شانگفو کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا، اس سے قبل وزیر خارجہ کن گینگ کو بھی ذمہ داری سے سبکدوش کر دیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع لی شانگفو کو مبینہ مالی اور اخلاقی جرائم پر برطرف کیا گیا۔ انہوں نے رواں اگست میں روس کا دورہ کیا تھا جس کے دوران بیلاروس کے صدر کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں۔

اس کے بعد سے وزیر دفاع لی شانگفو منظر سے غائب تھے اور ان کے زیر تفتیش ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں، تاہم اب اطلاع سامنے آئی ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

سابق چینی وزیر خارجہ کن گینگ سے متعلق انکشاف سامنے آیا تھا کہ انہوں نے ایک امریکی صحافی جو دراصل امریکی خفیہ ایجنٹ تھی سے جنسی تعلقات قائم کئے تھے اور وہ کن گینگ سے اہم چینی راز اگلوانا چاہتی تھی۔