سینئر وکیل اعتزاز احسن نے گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

سینئر وکیل اعتزاز احسن نے گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ میں ...
سینئر وکیل اعتزاز احسن نے گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وکیل اعتزاز احسن نے گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومتوں، چاروں آئی جیز پولیس، لاپتہ افراد کمیشن کو فریق بنایاگیا ہے،اعتزاز احسن کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کو جبری گم یا لاپتہ کرنے کی روایت فوری ختم کی جائے،لاپتہ شہریوں کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دیاجائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ طاقتور کمیشن بنایا جائے جو لاپتہ افراد کی بازیابی کو ممکن بنائے۔