ملائیکا اروڑانے ارجن سے علیٰحدگی کی خبروں پر لب کشائی کردی

ملائیکا اروڑانے ارجن سے علیٰحدگی کی خبروں پر لب کشائی کردی
ملائیکا اروڑانے ارجن سے علیٰحدگی کی خبروں پر لب کشائی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ ملائیکا اروڑا نے اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور سے علیٰحدگی کی خبروں پر لب کشائی کردی۔

 ایک روز قبل ملائیکا اروڑا نے اپنی 50ویں سالگرہ منائی، اس دوران مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوا لیکن سب کی توجہ اس مبارکباد پر تھی جو ارجن کپور نے انہیں دی جسکا خوب گرم جوشی کے ساتھ ملائیکا نے جواب  دیا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران بوائے فرینڈ ارجن کپور سے علیٰحدگی کی خبروں پر بات کرتے ہوئے ملائیکا اروڑا کا کہنا تھا کہ میں اپنی ذاتی زندگی پر بات چیت نہیں کرنا چاہتی۔ میں اب اس مقام پر ہوں جہاں مجھے جو بولنا تھا میں نے بولا، مجھے علیٰحدگی کی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ جو کچھ مجھے کہنا تھا میں کہہ چکی ہوں۔

مزید :

تفریح -