90روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر

90روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر
90روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقررکردیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دو نومبر کو سماعت کرے گا،بینچ میں جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں،سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ بار، پی ٹی آئی سمیت دیگر نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے اور نوے روز میں انتخابات کےانعقاد کےلیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -