پاکستان سپر لیگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن کےلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہو گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لیےڈرافٹ دسمبر کے وسط میں لاہور میں ہو ں گے۔پی ایس ایل کا 9واں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا، پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ہے۔پاکستان کے کرکٹرز کی کیٹیگریز کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع ہوگا۔جس کی تکمیل کے بعد پلیئر ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے بارے میں تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی20 کے اختتام پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا۔نیشنل ٹی20 کا فائنل 10 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔